
The Azad Jammu & Kashmir University of Bhimber (AJ&KUoB) organized a heartfelt retirement ceremony in honour of Prof. Dr. Khizar ul Haq
February 20, 2025آگاہی سیمینار برائے چائلڈ لیبر، جبری مشقت اور انسانی سمگلنگ کا انعقاد

مسٹ پلندری میں “چائلڈ لیبر، جبری مشقت اور انسانی سمگلنگ” پر ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلبہ کو ان اہم مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس سیمینار کے چیف گیسٹ محترم عمر فاروق صاحب، ڈیپٹی کمشنر ضلع سدھنوتی تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں ان مسائل کی سنگینی اور ان کے حل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کا آغاز ڈپارٹمنٹ آف فاریسٹری کے سٹوڈنٹ عمران کی تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا، جس کے بعد ڈپارٹمنٹ آف فاریسٹری سے سر فضل نے اس اہم موضوع پر گفتگو کی۔
چیف گیسٹ ڈپٹی کمشنر عمر فاروق صاحب نے مدلل انداز میں چائلڈ لیبر، جبری مشقت اور انسانی سمگلنگ جیسے مسائل پر بات کی اور ان کے خاتمے کے لیے حکومتی اور عوامی سطح پر اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا اور ان مسائل کے بارے میں آگاہ کیا تاکہ نوجوان نسل اس کے تدارک میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ آخر میں، انچارج مسٹ پلندری ڈاکٹر منور ہاشمی صاحب نے شکریہ کے کلمات ادا کیے اور اس سیمینار کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد، ڈپٹی کمشنر عمر فاروق صاحب نے
Clean and Green Project کے تحت پودا لگا کر ایک عملی قدم اٹھایا اور اس پراجیکٹ کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔
اس سیمینار کے انعقاد سے طلبہ میں ان مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا ہوئی اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ ہم سب مل کر ان مسائل کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔