MUST, Mirpur AJ&K hosts Seminar on The Role of Qur’anic Sciences in the Educational Environment of Contemporary Universities
August 1, 2024Webinar: Youm-e-Istehsal
August 5, 2024” حسین علیہ السلام سب کے”
ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ یوم حسین علیہ السلام بعنوان “حسین علیہ السلام سب کا “میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (MUST)، میرپور میں، زیر انتظام ڈائریکٹریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اور انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز منعقد ہوا۔ جس میں فیکلٹی ممبران اور مہمان خصوصی علامہ سید زوار حسین الصادقی اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت کرنے کا شرف علی رضا نے حاصل کیا۔ اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پڑھی گئ ، یونیورسٹی طلبہ نے سلام پیش کیئے اور انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز کے لیکچرر مصطفی انقلابی صاحب نے نہایت ہی خوبصورت انداز میں مقصد کربلا بیان فرمایا۔ علامہ سید زوار حسین الصادقی صاحب نے خطبہ امام حسین علیہ السلام، سیرت افکار اور مقصد امام حسین علیہ السلام پر تفصیلاً تاریخی اور ذہنوں میں نقش ہونے والی سحر انگیز خطابت سے سامعین کو آگاہی بخشی ۔اس کے بعد ڈاکٹر سید ذاکر حسین بخاری نے نہایت عمدہ خطاب فرمایا اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔طلبہ کی جانب سے سید محمد مہدی نے معزز اساتذہ کرام یونیورسٹی انتظامیہ، معزز مہمانان گرامی اور طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیرت امام حسین علیہ السلام پہ سیر حاصل گفتگو کی۔ آخر میں محترم وقار احمد خطیب جامع MUST نے مقصد کربلا امام حسین علیہ السلام کا ظلم کے خلاف ڈٹ جانا اور امام کہ اس فرمان پر جو انہوں نے یزید لعین کو کہا تھا کہ( مجھ جیسا تجھ جیسے کی بیعت کبھی نہیں کرے گا) پر نہایت مدلل اور احسن روشنی ڈالی اور افکار حسین علیہ السلام کو اجاگر کیا۔ طلبہ کی جانب سے جناب وائس چانسلر MUST، رجسٹرار MUST اور انتظامی امور میں ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد الطاف، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز انصر علی خان اور سپرٹینڈنٹ ڈی ایس اے آفس سید نوید عباس جعفری اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز ڈاکٹر اصغر علی خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یوم حسین علیہ السلام بعنوان ” حسین علیہ السلام سب کے” انعقاد کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔