
Faculty of Health and Medical Sciences of Mirpur University hosted Youm-e-Takbeer Commemoration
May 29, 2025
The Department of Zoology of Mirpur University marks milestone with first PhD
May 29, 2025میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (MUST) پلندری کیمپس میں یومِ تکبیر کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا

میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (MUST) پلندری کیمپس میں یومِ تکبیر کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں طلباء، طالبات، اساتذہ کرام، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی۔ 100 میٹر طویل پاکستانی پرچم لہرا کر وطنِ عزیز سے والہانہ محبت اور نظریہ پاکستان سے غیرمتزلزل عقیدت کا اظہار کیا گیا۔
یومِ تکبیر، 28 مئی 1998، پاکستان کی ایٹمی قوت بننے کا تاریخی دن ہے، جو ہمیں اپنے دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کا پیغام دیتا ہے اس پروگرام کی صدارت پی ایچ ڈی سکالر کوآرڈینیٹر مسٹ پلندری ڈاکٹر منور حسین قریشی ہاشمی صاحب نے کی۔ اس موقع پر اہلِ کشمیر کی پاکستان سے بے مثال محبت بھی نمایاں رہی۔ شرکاء نے فلک شگاف نعروں سے یہ ثابت کیا کہ کشمیری عوام دل و جان سے پاکستان سے وابستہ ہیں، اور ہر مشکل گھڑی میں وطنِ عزیز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کشمیر کے نوجوان، پاکستان کے پرچم کو صرف ایک جھنڈا نہیں، اپنے دل کی دھڑکن سمجھتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ پاکستان اور کشمیر کے رشتے کو مزید مضبوط فرمائے اور ہمیں اپنے مقاصد میں کامیاب کرے۔ آمین۔