Second PhD Scholar from the Department of Zoology Achieves a Successful Thesis Defense in an Open Public Forum
November 24, 2025Vice Chancellor MUST, Mirpur AJ&K & Mr. Liu Yonggang, CEO of Karot Power Company Limited (KPCL) signed Memorandum of Understanding (MoU)
November 26, 2025نیشنل ایگری کلچر کونسل کے وفد کا اہم دورہ

مسٹ (MUST) پلندری کیمپس: فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ کی ایکریڈیشن کے سلسلے میں نیشنل ایگری کلچر کونسل کے وفد کا اہم دورہ
(پلندری، 24 نومبر): میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) کے پلندری کیمپس میں نیشنل ایگری کلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل (NAEAC) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد کیمپس کے شعبہ فاریسٹری (Forestry Department) کی ایکریڈیشن (Accreditation) کے معاملات کا جائزہ لینا تھا۔
اس موقع پر وفد نے مسٹ پلندری کیمپس کی انتظامیہ اور طلباء سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ دورانِ دورہ وفد نے تعلیمی معیار اور فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ نیشنل ایگری کلچر کونسل کے اراکین نے کیمپس انتظامیہ کی کاوشوں اور بہترین مینجمنٹ کی خدمات کو سراہا اور کیمپس کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
