Software Engineering Department of Mirpur University Holds One-Day Workshop to Explore Prospect of Industrial Linkage
February 3, 2023Directorates of Fundraising & (SAC) of MUST, Mirpur Participated in Four-Day USAID’s HESSA Financial Aid & Fundraising Training
February 4, 2023ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز کے قیام سے علاقہ بھر میں امورِ حیوانات کے حوالے سے زبردست سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا
میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں فیکلٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز کے قیام سے علاقہ بھر میں امورِ حیوانات کے حوالے سے زبردست سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا کسانوں کو جانور پروری اور مرغ بانی کے حوالے سے رہنمائی ملنا شروع ہو گئی، کسانوں نے نئی سائنسی تحقیق سے استفادہ حاصل کرنا شروع کر دیا، اس ادارے نے علاقہ بھر میں خوشگوار تبدیلی اور لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیا
کوآرڈینیٹر فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈاکٹر عابد حسین کی ہدایات کے مطابق یکم فروری 2023 کو فیکلٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز میں قائم مسٹ ویٹرنری سوسائٹی(MUST VETERINARY SOCIETY) کے زیر انتظام ، یونین کونسل سوکاسن کے گاؤں چہلہ کوہل میں محنت کش کسانوں کے لیے فری ویٹرنری کیمپ لگایا گیا جس میں ڈی ورمنگ، ٹیومر ٹریٹمنٹ، ماتا، حیوانہ کی سوزش اور اسقاطِ حمل کے مسائل کا علاج کیا گیا جانوروں کا مفت علاج معالجہ بھی کیا گیا اور ادویات تقسیم کی گئی
فری ویٹرنری کیمپ میں تمام ویٹرنری سوسائٹی ممبران اور سوسائٹی کے ڈاکٹر نثار سبحانی ،ڈاکٹر جواد الرحمن اور ڈاکٹر علی حسنین شامل تھے