
Department of Physics of MUST, Mirpur in Collaboration with MUST Society of Sciences & Muslim Hands Mirpur launches Monsoon Plantation Drive
July 28, 2024
Green Society MUST (GSM) organised ECOAir Project in collaboration with Anjuman Falah-o-Behbood-e-Insaniat (AFOBI), Mirpur
August 1, 2024ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان یونیورسٹی ڈیبیٹنگ چیمپئنز شپ

آج سے کچھ ماہ قبل مورخہ 21، فروری 2024ء بروز بدھ میرپُور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان یونیورسٹی ڈیبیٹنگ چیمپئنز شپ (آئی۔سی۔ٹی، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ریجن) میں حصّہ لینے کے لیے، ڈاکٹر سمینہ(لیکچرار، آئی۔ٹی ڈیپارٹمنٹ) کے ماتحت، چھے طلبہ و طالبہ پر مشتمل دو ٹیموں کو ایچ۔ای۔سی، اسلام آباد بھیجا۔ دو ٹیمیں، جس میں ایک ٹیم اُردو ڈیبیٹرز کی جب کہ دوسری ٹیم انگریزی ڈیبیٹرز کی تھی۔ اُردو ڈیبیٹگ ٹیم میں عدیل احمد(طالبِ علم: ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سسٹم انجنئیرنگ) عبدالمعیز (طالبِ علم: ڈیپارٹمنٹ آف ماس کمیونیکیشن) اور محمد باقر (طالبِ علم: ڈیپارٹمنٹ آف مکینکل انجنئیرنگ) شامل تھے۔ انگریزی ڈیبیٹ کی ٹیم سعاد احمد (طالبِ علم: ڈیپارٹمنٹ آف مکینکل انجنیئرنگ) زین شہزاد (طالبِ علم: ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی) اور عفیرہ (طالبِ علم: ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی) پر مشتمل تھی۔ انگریزی ڈیںیٹ کے مقابلے پہلے ہوئے جس میں مسٹ کی ٹیم نے اَن تھک محنت کے بعد، بہترین کارکردگی دکھائی! جبکہ اُردو ڈیبیٹ بعد میں ہوئی اور اُردو ڈیبیٹنگ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ایچ۔ای۔سی کے ریجنل راؤنڈ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے جامعہ مسٹ کا نام ملکی سطح پر روشن کیا۔ طلبہ کے اعزاز میں DSA آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس اے مسٹ ڈاکٹر الطاف حسین اور ڈپٹی ڈی ایس اے عنصر علی خان نے خصوصی شرکت کی- جامعہ مسٹ اپنے طلبہ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے دن رات کوشاں ہے اور مستقبل میں بھی بہتر مواقع فراہم کرتی رہے گی-