
Department of Electrical Engineering of Mirpur University Produced its 7th Ph.D. Graduate
July 26, 2025
MUST, Mirpur AJ&K invites Affiliation Applications from Colleges – Apply by 8th August 2025
July 26, 2025سابقہ ڈائریکٹر محترمہ مسرت جبین مرحومہ کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا

انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز MUST کی جانب سے سابقہ ڈائریکٹر محترمہ مسرت جبین مرحومہ کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ اس بابرکت تقریب کا اہتمام میکینیکل ہال MUST میں کیا گیا جس میں جامعہ کے اساتذہ، طلبہ اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت موجودہ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز ڈاکٹر طاہر اسلم صاحب نے کی جنہوں نے مرحومہ کی علمی، تدریسی اور انتظامی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ریفرنس کے مہمانِ خصوصی MUST کے رجسٹرار صاحب تھے جنہوں نے اپنی اور وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈیئر (ر) محمد یونس جاوید (ستارہ امتیاز ملٹری) کی جانب سے محترمہ مسرت جبین کی خدمات کو سراہا اور ان کی جامعہ کے لیے گراں قدر خدمات کا ذکر کیا۔
دیگر مقررین میں محترمہ کی صاحبزادی میڈم میمونہ (لیکچرر ہیلتھ سائنسز) نے اپنی والدہ کی شخصیت اور علمی کردار پر تاثرات پیش کیے۔ اس کے علاوہ میڈم نوشابہ اور میڈم نسیم (اسسٹنٹ پروفیسر اکنامکس، بھمبر یونیورسٹی) نے بھی محترمہ مسرت جبین کی تعلیمی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ریفرنس کے اختتام پر محترمہ مسرت جبین مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ اللہ رب العزت محترمہ مسرت جبین مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔