Department of Mass Communication MUST, Mirpur proudly celebrated the Fourth day of Pakistan–Türkiye Friendship Week
November 3, 2025Awareness Session by Pakistan Bureau of Statistics (PBS)
November 3, 2025HEC-Need Based Scholarship

HEC-Need Based Scholarship پروگرام کے تحت انسٹیٹیوشنل اسکالرشپ ایوارڈ کمیٹی (ISAC) کا اجلاس مسٹ سٹی کیمپس کے الیکٹریکل کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ میٹنگ کی صدارت ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سا ئنسز انجنئیرپروفیسر ڈاکٹر انور خطاب نے کی جبکہ ڈاکٹر محسن ظفر ڈائریکٹر SACنے سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے۔ دیگر شرکا میں جاوید حسن اعوان ، پروگرام ڈائریکٹر HEC ، اسسٹنٹ پروفیسر عتیق الرحمن صاحب سابقہ کنٹرولر تعلیمی بورڈ میرپور،مس ناہید مروت ، ریٹائیرڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر ، غازی الہیٰ بخش گرلز ڈگری کالج، ڈین فیکلٹی آف نیچرل و اپلائیڈ ساہنسز پروفیسر ڈاکٹر راشدہ حسین ، اسسٹنٹ پروفیسر سی ایس اینڈ آئی ٹی میڈم سمرین ایاز، شوکت حیات خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر QEC ، ڈپٹی ڈائریکٹرظاہر علی اکبر ، کمپیوٹر آپریٹر ارشد محمود ، سندس جمیل ، معروف احمد شامل تھے۔
چئیرمین کمیٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ HEC-Need Based Scholarship پروجیکٹ گورنمنٹ کا بہت شاندار پروجیکٹ ہے اور یہ مسٹ کے طلبا کی مالی معاونت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مسٹ میں چونکہ زیادہ تر طلبا کی اکثریت دوردراز کے پہاڑی اور پسماندہ علاقوں سےتعلق رکھتی ہے لہذا ایسے طلبا کے لیے مالی معاونت اور دیگر سہولیات کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائے جائیں۔ سیکرٹری کمیٹی نے بریف کیا کہ کل 365 طلبا نے سکالرشپ کے لیے اپلائی کیا ۔ ابتدائی چھان بین کے بعد 165فارمز مسترد ہونے کے بعد کل 200 فارمز مزید کاروائی کے لیےپیش کیے گئے ۔ اور 200 طلباء کا انٹرویو کیا گیا۔ اب ان 200 میں سے 50 طلبا کو HEC-Need Based جبکہ 55کو MUST-Need Based اسکالرشپ ایوارڈ کیا جائے گی۔
