Faculty of Health and Medical Sciences of MUST, Mirpur AJ&K Organised Annual Event
March 3, 2023VC MUST, Mirpur AJ&K Received National Engineering Excellence Award on Eve of World Engineering Day 2023
March 6, 2023مسٹ ویٹرنری سوسائٹی نے کوٹلہ ارب علی خان کے نواحی گاؤں آدم چوہان میں فری ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا
فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھمبر کیمپس میں قائم مسٹ ویٹرنری سوسائٹی نے کوٹلہ ارب علی خان کے نواحی گاؤں آدم چوہان میں فری ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں جانوروں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ان کو مفت ادویات فراہم کی گئیں اور جانور پالنے کے حوالے سے ان کو مفید مشورے دیئے گئے
اس کیمپ کے انعقاد کے دوران اساتذہ میں سے ڈاکٹر جواد رحمان، ڈاکٹر علی حسنین اور ڈاکٹر نثار سبحانی طلباء کے ہمراہ تھے جن کی فیلڈ پریکٹیسز شاندار ہیں،
اس کیمپ کے انعقاد کی وجہ سے پیشہ ورانہ تعلیم کے حامی افراد اور کسانوں کے درمیان روابط قائم ہوئے کیمپ میں لوگ اپنی گائے بھینس بکریاں اور مرغیاں لے کر آئے جو اپنے جانور کیمپ میں نہ لا سکے ان کے باڑوں اور گھروں میں جا کر جانوروں کا معائنہ کیا گیا،
اس کیمپ کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ لوگ کافی عرصے سے جانور پال رہے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی اپنے جانوروں کی ڈی ورمنگ نہیں کی، وہ یہ تو کہتے تھے کہ ان کے جانور کھاتے ٹھیک ہیں لیکن ان کی نشوونما نہیں ہوتی لیکن ان کے پیٹ میں کیڑے ہو سکتے ہیں یا جانوروں کی ڈی ورمنگ بھی کی جاتی ہے ان کو علم ہی نہیں تھا،
فری ویٹرنری کیمپ کے انعقاد سے نہ صرف کسانوں کو مفت معائنے اور مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا بلکہ ویٹرنری کیمپس کے طلباء کو عملی کام کرنے اور سیکھنے کا موقع بھی میسر آیا
آدم چوہان کے لوگوں نے فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس مہنگائی کے دور میں لوگوں کو نہ صرف فری معائنے کی سہولت دی بلکہ فری ادویات بھی دیں انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح مویشی پروری اور مرغبانی کو فروغ ملے گا جس سے لوگوں کو روزگار ملے گا، کسان معاشی نقصان سے بچے گا لہذا اس طرح کے کیمپس کا انعقاد جاری رہنا چاہیے،
طلباء نے وائس چانسلر مسٹ بریگیڈیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید، رجسٹرار مسٹ چودہری خضر الحق، ٹرئیر مسٹ ڈاکٹر خلیق رحمان اور کوآرڈینیٹر فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈاکٹر عابد حسین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے طلباء کو اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانے کا موقع فراہم کیا