Chaudhary Nazar Hussain, Chairman AJ&K Board, Mirpur Applauds Brigadier Younus Javed’s Historic Appointment as the Founding VC of University of Bhimber (UoB)
January 9, 2024Book produced under HESSA Training by Prof. Dr. Faisal Riaz
January 10, 2024Provincial \ Federal Talent Hunt Youth Sports League (Table Tennis)
ایچ ای سی کے زیر انتظام وزیراعظم پاکستان یوتھ سپورٹس لیگ ٹیبل ٹینس مسٹ کے ڈائریکٹر سپورٹس عابد حسین نے بطورِ آرگنآئزنگ سیکرٹری بعد از ٹرائلز پانچوں ریجنز گلگت۔سکردو۔مظفراباد۔اسلام آباد آور میرپور فیڈرل/ صوبائی مقابلے حمیدی ھال سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں آرگنائز کیےتمام بوائز اینڈ گرلز ٹیمز نے 31 دسمبر دن 11 بجے ھمراہ مینیجر وکوچز اسلام آباد حاضر ہوئے آپنی کٹس وصول کیں اس میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب 01 جنوری دن 12 بجے شروع ھوئی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ریٹایرڈ برگیڈیئر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید ستارہ امتیاز ملٹری اور گیسٹ آف آنر ڈائریکٹر فنانس مسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق اور ایچ ای سی کی طرف پراجیکٹ مینیجر رفاقت علی خان اویس خان ذکی بھائی اور شیریں موجود تھیں علاؤہ ازیں برینڈ ایمبیسڈرز راحیلہ کاشف ۔غزالہ روہی ممبران سلیکشن کمیٹی سے اسد علی چوہدری طارق منٹو صاحب صوبہ سندھ سے قدسیہ راجہ اور کے پی کے سے شبانہ خٹک صاحبہ امپائرز کی ٹیم میں اسرار بٹ صاحب رومان توصیف صاحب اور عمیر بھائی موجود تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض آفتاب حسین بزمی اور قدسیہ نے انجام دیے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی وائس چانسلر ریٹایرڈ برگیڈیئر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید اور ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر خلیق نے راقم مہمان کھلاڑیوں مینیجر وکوچز کو خوش آمدید کہا ۔یہ مقابلہ جات 04 جنوری تک جاری رہے آور 05 جنوری کو اختتامی تقریب دن 12 بجے شروع ھوئی جس کے مہمان خصوصی رجسٹرار مسٹ پروفیسر ڈاکٹر خضرالحق تھے جو خرابی صحت کے باعث نہ آسکے اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس سعید اختر صاحب تھے جب ھال میں پہنچے تو راقم آور تمام کھلاڑیوں منیجر کوچز نے ان شاندار استقبال کیا
راقم نے رزلٹ ریپورٹ پیش کی
گلگت کی بوائز اینڈ گرلز کی دونوں ٹیموں نے براؤن میڈلز/تیسری پوزیشن آور میرپور ریجن کی دونوں ٹیموں بوائز اینڈ گرلز نے سلور میڈلز/دوسری پوزیشن جبکہ اسلام آباد کی دونوں ٹیموں نے ونر/گولڈ میڈل حاصل کیا اس موقعہ پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کو میڈلز کیش پرائز آور ٹرافیاں دیں اس موقعہ پر جہاں مینیجر وکوچز امپائرز ممبران سلیکشن کمیٹی اور برینڈ ایمبیسڈرز کو شیلڈز دی گئی پارٹیسپینس سرٹیفیکیٹس دیے گئے راقم کو بھی احسن کارکردگی کی بناء پر شیلڈ دی گئی راقم نے مہمان خصوصی کوشیلڈ پیش کی. اس میگا ایونٹ کے مسٹ کو ایوارڈ ھونے اور کامیاب انعقاد پر مہمان خصوصی نے عابد حسین ڈائریکٹر سپورٹس کو مبارکباد پیش کی.