The Department of English of MUST, Mirpur splendidly celebrated the Republic Day of Turkiye epitomizing the resplendent cultural consonance, eminent historical affinities & the perennial fraternity binding the two Brotherly Nations
October 30, 2025Awareness Raising Workshop Alumni UK Climate Action Grant 2025
October 31, 2025Rehabilitation Center

شعبہ بین الاقوامی تعلقات، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ایم یو ایس ٹی) پلندری کیمپس کے زیرِ اہتمام بحالی مرکز (Rehabilitation Center) کی افتتاحی تقریب نہایت شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔ یہ منصوبہ معاشرتی ذمہ داری اور عوامی فلاح و بہبود کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر پلندری جناب سید ممتاز کاظمی تھے جنہوں نے مرکز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
تقریب میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے اساتذہ، محترمہ اور طلبہ و طالبات کی ایک پرجوش ٹیم نے شرکت کی۔ طلبہ نے اس موقع پر تقریب کے انتظامات اور ترتیب میں فعال کردار ادا کیا۔
افتتاح کے بعد “بحالی اور منشیات سے آگاہی” کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں منشیات کے بڑھتے ہوئے مسئلے اور ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر میں بحالی مراکز کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر ممتاز مہمان مقررین، جن میں ڈپٹی کمشنر پلندری جناب سید ممتاز کاظمی، پروفیسر (ریٹائرڈ) نعمان، اور جناب منور ہاشمی (کوآرڈینیٹر ایم یو ایس ٹی) شامل تھے، نے نوجوان نسل، تعلیمی اداروں اور سماجی قیادت کے کردار پر اپنے قیمتی خیالات کا اظہار
